مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25567
٢٥٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير (قال: حدثنا) (١) إسماعيل ابن أبي خالد عن المغيرة بن (المنتشر) (٢) ابن أخي مسروق قال: قلت له كان مسروق (يشرب) (٣) الطلاء؟ قال: نعم، كان يطبخه ثم يشربه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق کے برادر زادہ، مغیرہ بن منتشر سے روایت ہے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے مغیرہ سے پوچھا۔ کیا حضرت مسروق طلاء پیا کرتے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ حضرت مسروق اس کو پکاتے پھر نوش فرماتے ۔
حواشی
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، هـ]: (المستنير).
(٣) في [ط]: (شرب).