مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25558
٢٥٥٥٨ - (١) حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن أبان بن عبد اللَّه البجلي عن رجل قد سماه قال: كان علي يرزق الناس من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابان بن عبد اللہ بجلی، ایک آدمی کا نام لے کر اس سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ لوگوں کو وہ طلاء وظیفہ میں دیتے تھے جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور ایک تہائی باقی ہو۔
حواشی
(١) في [جـ، ز]: تقدم الخبر [٢٥٥٥٧] على الخبر [٢٥٥٥٨].
(٢) مجهول؛ لإبهام روايه.