مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25557
٢٥٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن الحسن بن عمرو عن فضيل بن عمرو قال: قلت لإبراهيم ما ترى في الطلاء؟ (قال) (١): ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه، (وما أرى بالمنصف بأسًا) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عمرو سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا۔ آپ کی طلاء کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ انہوں نے فرمایا : وہ طلاء جس کے دو تہائی چلے جائیں اور اس کا ایک تہائی باقی رہ جائے اور میں آدھی ختم ہونے والی طلاء میں بھی کوئی حرج محسوس نہیں کرتا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز]: (فقال).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ط، هـ].