مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25555
٢٥٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الأعمش عن ميمون عن أم الدرداء [(قالت) (١): كنت (٢) أطبخ لأبي الدرداء الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه فيشربه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام دردائ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت ابو الدرداء کے لئے وہ طلاء پکایا کرتی تھی۔ جس کا دو تہائی حصہ ختم ہوجاتا اور ایک تہائی باقی رہ جاتا، پس حضرت ابو الدرداء اس کو نوش فرما لیتے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز]: (قالت).
(٢) في [ز]: زيادة (ليت).