مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25554
٢٥٥٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود بن أبي هند قال: سألت سعيد بن المسيب عن الشراب الذي كان عمر بن الخطاب ⦗٢٩٢⦘ أجازه للناس، قال: هو الطلاء الذي قد طبخ حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد بن ابی ہند سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس مشروب کے بارے میں دریافت کیا جس کی حضرت عمر نے لوگوں کے لئے اجازت دے رکھی تھی ؟ حضرت سعید نے جواب دیا۔ یہ وہ طلاء تھا جس کے دو تہائی ختم ہوجائیں اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔