مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
الطلاء من قال: إذا ذهب (ثلثاه) (فاشربه) باب: طلاء کے بارے میں جن لوگوں نے کہا ہے کہ جب اس کے دو تہائی ختم ہو جائیں تو پھر تم اس کو پی لو
حدیث نمبر: 25553
٢٥٥٥٣ - حدثنا أبو بكر (١) (عبد اللَّه بن (محمد) (٢) بن أبي شيبة) (٣) قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن أنس أن أبا عبيدة ومعاذ بن جبل وأبا طلحة كانوا يشربون من الطلاء ما ذهب ثلثاه وبقي ثلثه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابو عبیدہ ، حضرت معاذ بن جبل اور حضرت ابو طلحہ ایسا طلاء (شیرہ انگور کا پختہ مشروب) پیا کرتے تھے، جس کے دو تہائی ختم ہوگئے ہوں اور اس کا ایک تہائی باقی ہو۔
حواشی
(١) في [ط، ز]: زيادة (قال: حدثنا).
(٢) ساقط من: [ط].
(٣) ساقط من: [جـ].