مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
(في النبيذ) في القوارير والشرب فيها باب: بوتلوں میں نبیذ، اور بوتلوں میں پینا
حدیث نمبر: 25540
٢٥٥٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن المختار بن فلفل قال سألت: أنسًا فقلت: القارورة والرصاصة، قال: لا بأس بهما، قلت: فإن الناس يقولون، (قال) (١): دع ما يريبك إلى ما لا يريبك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے سوال کیا۔ میں نے پوچھا۔ بوتل اور سیسہ (کے بارے میں کیا حکم ہے) ؟ انہوں نے جواب دیا۔ ان دونوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے عرض کیا۔ کچھ لوگ تو (ان کے بارے میں کچھ) کہتے ہیں۔ حضرت انس نے جواب دیا۔ جو چیز تجھے شک و شبہ میں ڈالے تو اس کو چھوڑ دے اور جو چیز تجھے شک و شبہ میں نہ ڈالے اس کو پکڑ لے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط]، وفي [جـ]: (فقال).