مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
فيما فسر من الظروف، وما هي؟ باب: برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں؟
حدیث نمبر: 25525
٢٥٥٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن أبي إسحاق الشيباني قال: قلت لأبي (بردة) (١) ما البتع؟ قال: نبيذ العسل، والمزر نبيذ الشعير.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق شیبانی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو بردہ سے پوچھا۔ بِتْعْ کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : شہد کی نبیذ ہوتی ہے۔ اور مِرْزْ ، جَو کی نبیذ کو کہا جاتا ہے۔
حواشی
(١) في [ح]: (برزه).