مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من رخص في نبيذ الجر الأخضر باب: جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 25492
٢٥٤٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن غيلان عن عبد اللَّه بن يزيد قال: رأيت أبا عبيدة بن عبد اللَّه بن مسعود يشرب النبيذ في جر أخضر، وقال: إن محرم ما أحل اللَّه مستحل ما حرم اللَّه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو سبز گھڑے میں نبیذ پیتے دیکھا اور انہوں نے یہ فرمایا : یقینا اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام قرار دینے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا ہوتا ہے۔