مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25466
باب: جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
من رخص في نبيذ الجر الأخضر
٢٥٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي الحارث التيمي عن أم معبد قال: قالت: يا بني إن محرمَ ما أحل اللَّه كمستحل ما حرم اللَّه، إني كنت أنبذ النبيذ لقرظة بن كعب وكان رجلًا قد آتاه اللَّه خيرا كثيرا فيسقيه أصحاب محمد (١)، وكان يغشاه منهم معاذ بن جبل وزيد بن أرقم، في الدن (المزفت) (٢) والجر الأخضر (٣).حضرت ام معبد سے ابو الحارث تیمی روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یقینا اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا۔ میں قرظہ بن کعب کے لئے نبیذ تیار کرتی تھی۔ اور یہ وہ آدمی تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دے رکھا تھا۔ پس یہ صاحب یہ نبیذ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں کو پلاتے تھے۔ اور ان صحابہ میں سے حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ان کے پاس آیا کرتے تھے۔ ایک بڑی مزفت مٹکے میں اور سبز گھڑے میں۔