حدیث نمبر: 25466
٢٥٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي الحارث التيمي عن أم معبد قال: قالت: يا بني إن محرمَ ما أحل اللَّه كمستحل ما حرم اللَّه، إني كنت أنبذ النبيذ لقرظة بن كعب وكان رجلًا قد آتاه اللَّه خيرا كثيرا فيسقيه أصحاب محمد (١)، وكان يغشاه منهم معاذ بن جبل وزيد بن أرقم، في الدن (المزفت) (٢) والجر الأخضر (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ام معبد سے ابو الحارث تیمی روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یقینا اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا۔ میں قرظہ بن کعب کے لئے نبیذ تیار کرتی تھی۔ اور یہ وہ آدمی تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دے رکھا تھا۔ پس یہ صاحب یہ نبیذ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں کو پلاتے تھے۔ اور یہ اس کو ڈھانپ دیتے تھے۔ ان صحابہ میں حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ ایک بڑی مزفت مٹکے میں اور سبز گھڑے میں۔

حواشی
(١) ﷺ زيادة في: [ح].
(٢) (المزقت) في: [ح].
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي الحارث وأم معبد.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25466
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25466، ترقيم محمد عوامة 24376)