مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25435

باب: نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر

في الرخصة في النبيذ، ومن شربه

حدیث نمبر: 25435
٢٥٤٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن حرملة العبدي عن الوليد بن عمرو ابن أخي أبي نضرة، أنه سأل الحسن عن (الجف) (١)، فقال: وما (الجف؟) (٢)، قال: سقاء على ثلاث قوائم، يوكى من أعلى ومن أسفله، قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو نضرہ کے بھتیجے ولید بن عمرو سے روایت ہے کہ انہوں نے حسن سے جُفّ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو حسن نے پوچھا : جُفّ کیا ہے ؟ سائل نے بتایا کہ وہ تین پائے پر مبنی ایک مشکیزہ ہوتا ہے۔ جس کو اوپر اور نیچے سے باندھ دیا جاتا ہے۔ تو حسن نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ط]: (الحق).
(٢) في [أ، ح، ط]: (الحق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25435
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 24345»