مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25431
باب: نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
٢٥٤٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو (بن) (١) مرة عن زاذان قال: سألت ابن عمر عن النبيذ فقلت له: إن لنا (لغة) (٢) غير لغتكم ففسره لنا بلغتنا، فقال ابن عمر: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الحنتمة وهي الجرة، ونهى عن الدباء وهي القرعة، وعن المزفت وهي القير، وعن النقير وهي النخلة، وأمر أن ينبذ في الأسقية (٣).حضرت زاذان سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ اور میں نے ان سے کہا۔ ہماری لغت، تمہاری لغت سے جُدا ہے۔ پس آپ اس کو ہماری زبان میں بیان فرمائیں۔ اس پر حضرت ابن عمر نے فرمایا : جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنتمہ سے منع فرمایا ہے اور یہ ایک طرح کا گھڑا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء سے منع فرمایا ہے اور وہ کدو کا ایک (مصنوعی) برتن ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزفت سے منع فرمایا ہے اور یہ تارکول مارا ہوا برتن ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نقیر سے منع فرمایا ہے۔ اور یہ کھجور کے درخت سے تیار کردہ برتن ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ مشکیزوں میں نبیذ بنائی جائے۔