حدیث نمبر: 25401
٢٥٤٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (أبي) (١) (عمر) (٢) عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه ﷺ ينقع له الزبيب، فيشربه اليوم والغد وبعد الغد (إلى) (٣) أن يمسي الثالثة، ثم يأمر به فيسقى أو يهراق (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کشمش بھگو دئیے جاتے تھے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی کو پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیتے تھے تو وہ بقہس پی لیا جاتا یا گرا دیا جاتا۔
حواشی
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (عمرو).
(٣) في [أ، هـ]: (إلا).