حدیث نمبر: 25391
٢٥٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) جرير عن منصور عن (أبي) (٢) وائل قال: اشتكى رجل من الحي بطنه، فقيل (له) (٣): إن (بك) (٤) الصفر، فنعتوا له السكر، فأرسل إلى عبد اللَّه يسأله عن ذلك، فقال عبد اللَّه: إن اللَّه (تعالى) (٥) لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو وائل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ قبیلہ کے ایک آدمی کو پیٹ کی شکایت ہوگئی۔ اس آدمی کو کہا گیا کہ تمہارے پیٹ میں کیڑے ہیں۔ اور حکیموں نے اس کے لیئے کھجور کا غیر پختہ عرق تجویز کیا۔ اس آدمی نے حضرت عبد اللہ کی طرف ایک آدمی یہ مسئلہ دریافت کرنے کو بھیجا ؟ تو حضرت عبد اللہ نے جواب میں ارشاد فرمایا : یقینا اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو تم پر حرام کیا ہے اس میں تمہاری شفاء نہیں رکھی۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: سقط.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [أ، هـ]: (لك)، وفي [ز]: (بل).
(٥) سقط من: [جـ، ز].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25391
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25391، ترقيم محمد عوامة 24304)