حدیث نمبر: 25389
٢٥٣٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: جاء إلى عبد اللَّه نفر من الأعراب يسألونه عن السكر فقال: إن اللَّه لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس دیہاتی لوگوں کی ایک جماعت آئی اور آپ سے کھجور کے غیر پختہ عرق کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ نے جواب دیا : یقینا اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں تم پر حرام کیں ہیں ان میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔