مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
من كره الجر الأخضر ونهى عنه باب: جو لوگ سبز گھڑے کو مکروہ سمجھتے ہیں اور اس سے منع کرتے ہیں
حدیث نمبر: 25366
٢٥٣٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن ابن أبي أوفى قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن (جر) (١) الأخضر، قلت: فالأبيض؟ (قال) (٢): لا أدري (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز رنگ کے گھڑے سے منع فرمایا۔ (ابن ابی اوفی کے شاگرد کہتے ہیں) میں نے پوچھا۔ سفید گھڑا (بھی منع ہے) ؟ ابن ابی اوفیٰ نے کہا : مجھے معلوم نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (الجر).
(٢) في [أ، ح]: (قلت).