مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
٢٥٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد (بن هارون) (١) قال: أخبرنا عبد الخالق ابن سلمة قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: سمعت ابن عمر يقول عند هذا النبر، (فأشار) (٢) إلى منبر رسول اللَّه ﷺ: قدم وفد عبد القيس على رسول اللَّه ﷺ فسألوه عن الأشربة فنهاهم عن الدباء والنقير (٣) والحنتم، فقلت: يا أبا محمد (٤) المزفت؟ وظننا أنه نسيه، فقال: لم أسمعه (يومئذ من ابن عمر) (٥) (٦).حضرت سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس منبر…حضرت سعید نے منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اشارہ کیا … پر کہتے سُنا کہ عبد القیس کا وفد جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشروبات کے بارے میں سوال کیا ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دبائ، نقیر اور حنتم سے منع فرمایا۔ میں نے پوچھا۔ اے ابو محمد ! مزفت (سے منع کیا تھا) ؟ ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ اس کو بھول گئے تھے۔ تو انہوں نے جواباً فرمایا۔ میں نے اس دن کی حدیث میں یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نہیں سُنی۔