مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
حدیث نمبر: 25357
٢٥٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن المختار بن فُلفل قال: سألت أنس بن مالك عن النبيذ، قال: اجتنب مسكره في كل شيء، واجتنب ما سوى ذلك فيما زفت في دن أو قربة أو قرعة أو جرة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : ہر شئی میں نشہ آور مقدار سے بچو اور جس مٹکے ، مشکیزہ ، کدو (کے مصنوعی برتن) اور گھڑے کو مزفّت بنایا گیا ہو اس کی اس سے بھی کم مقدار سے اجتناب کرو۔