مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
حدیث نمبر: 25349
٢٥٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد عن عاصم الأحول عن فضيل بن زيد قال: كنا عند عبد اللَّه بن (مغفل) (١) فتذاكرنا الشراب فقال: الخمر حرام، فقلت: الخمر حرام في كتاب اللَّه، قال: فأي شيء تريد؟ (تريد ما) (٢) (سمعته) (٣) (من) (٤) رسول اللَّه ﷺ؟ سمعت رسول اللَّه ⦗٢٤١⦘ ﷺ ينهى عن الدُّباء والحنتم والمزفت (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عیاض سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن مغفل کے پاس تھے کہ ہم نے ایک دوسرے سے شراب کا ذکر کیا۔ اس پر حضرت عبد اللہ نے فرمایا۔ شراب حرام ہے۔ میں نے پوچھا۔ شراب کی حرمت کتاب اللہ میں ہے۔ تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا۔ تم کیا بات چاہتے ہو ؟ جو بات میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنی ہے تم وہ چاہتے ہو ؟ (تو) میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دبائ، حنتم اور مزفت سے منع فرمایا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (معقل).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [جـ، ز]: (سمعت).
(٤) سقط من: [ز].