مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأشربة
ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
حدیث نمبر: 25341
٢٥٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: خطب رسول اللَّه ﷺ (الناس) (١) ذات يوم، (فجئت) (٢) وقد فرغ، فسألت الناس: ماذا قال رسول اللَّه ﷺ؟ قالوا: (نهى) (٣) أن ينبذ في المزفت والقرع (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا : پس جب میں مجلس میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے کر فارغ ہوچکے تھے۔ میں نے لوگوں سے (خطبہ کے بارے) سوال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا خطبہ ارشاد فرمایا ؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزفّت اور قرع (دبائ) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [ح]: (انهى).