مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25337
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
ما ذكر عن النبي ﷺ فيما نهى عنه من الظروف
٢٥٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محمد بن أبي إسماعيل عن عمارة (بن) (١) عاصم (العنزي) (٢) قال: دخلت على أنس بن مالك فسألته عن ⦗٢٣٦⦘ النبيذ فقال: نهى رسول اللَّه ﷺ: عن الدباء والمزفت، فأعدتها عليه فقال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الدباء والمزفت، (فأعدتها عليه فقال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن الدباء والمزفت) (٣) (٤).حضرت عمارہ بن عاصم عنزی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء، مزفَّت سے منع فرمایا ہے۔ پس میں (عمارہ) نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ سوال دوبارہ کیا تو انہوں نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ سوال دوہرایا تو انہوں نے پھر جواباً فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔