حدیث نمبر: 25333
٢٥٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن (عمير) (١) أن صعصعة بن صوحان أتى عليا فسلم عليه فقال: يا أمير المؤمنين: (انهنا) (٢) (عما) (٣) نهاك عنه رسول اللَّه ﷺ (٤) قال: (نهانا رسول اللَّه) (٥) ﷺ (٦) عن الدباء والحنتم و (المقير) (٧) والجعة (٨).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ صعصعہ بن صوحان، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا۔ پھر اس نے کہا۔ اے امیر المؤمنین ! آپ ہمیں ان چیزوں سے منع کردیں، جن چیزوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نہی کی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دُبّائ، (بڑا گھڑا جو کدو کو خشک کر کے بنایا جاتا تھا) ۔ حَنتم۔ (سبز یا سرخ گھڑا) ۔ مُقیَّر (وہ گھڑا جس کو تارکول مل دیا ہو) اور جِعّہ (جو یا گندم سے بنائی گئی شراب) سے منع فرمایا تھا۔

حواشی
(١) في [ط]: (عمر).
(٢) في [جـ]: (انهيني)، وفي [ح]: (انهى)، وفي [ط]: (انهاك)، وفي [هـ]: (انهني).
(٣) في [ح]: (عن).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) في [أ، جـ، ح، ز]: زيادة ﷺ.
(٧) في [ط، هـ]: (النقير).
(٨) مجهول منقطع؛ لجهالة مالك بن عمير، أخرجه أحمد (١١٦٢)، وأبو داود (٣٦٩٧)، والنسائي ٨/ ١٦٦، والبيهقي ٨/ ٢٩٢، والضياء (٧١٢)، وابن عساكر ٢٤/ ٨٠.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25333
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25333، ترقيم محمد عوامة 24248)