مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25324

باب: جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں

من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه

حدیث نمبر: 25324
٢٥٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن شعبة (عن أشعث) (١) بن أبي الشعثاء قال: قلت له: كان أبوك (يشرب) (٢) النبيذ؟ قال: نعم، حتى لقي عبد اللَّه بن عمر فنهاه عنه (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت شعبہ، اشعث بن ابی الشعثاء کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا۔ تمہارے والد نبیذ پیا کرتے تھے ؟ اشعث نے کہا۔ ہاں ، پیتے تھے یہاں تک کہ وہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ملے تو انہوں نے والد صاحب کو نبیذ سے منع کردیا۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، جـ، ح]: (شرب).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأشربة / حدیث: 25324
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 24240»