مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25320
باب: جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
حدیث نمبر: 25320
٢٥٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن أبي الجويرية قال: سألت ابن عباس عن الباذق فقال: (سبق) (١) محمد الباذق، أنا أول العرب (سأل) (٢) ابن عباس عن ذلك (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الجویریۃ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے باذق (وہ شیرہ انگور جس کو ہلکا پکایا جائے اور وہ سخت ہوجائے) کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باذق سے پہلے گزر چکے ہیں۔ میں اہل عرب میں سے پہلا شخص تھا جس نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے بارے میں سوال کیا تھا۔
حواشی
(١) (سبق) في: [أ، ح].
(٢) في [ح]: (يسأل).