مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
(في) الرجل يدرك الإمام وهو راكع (هل) تجزئه تكبيرة؟ باب: اگر کوئی شخص رکوع کی حالت میں امام سے مل جائے تو کیا اسے وہ رکعت مل جائے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 2528
٢٥٢٨ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن إسماعيل عن الزهري عن عروة بن الزبير وزيد بن ثابت: أنهما كانا يجيئان والإمام راكع، (فيكبران) (١) تكبيرة الافتتاح للصلاة وللركعة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر اور حضرت زید بن ثابت امام کے رکوع میں ہونے کی حالت میں اگر نماز میں شریک ہوتے تو رکوع اور نماز کے لئے ایک ہی تکبیر کہا کرتے تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (فيكبران).