مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في الشمس من يكرهها ويقول: هي داء باب: جو لوگ دھوپ کو ناپسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بیماری ہے
حدیث نمبر: 25270
٢٥٢٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس وأبوأسامة عن إسماعيل (عن) (١) قيس (٢) قال: جاء (٣) والنبي ﷺ (٤) يخطب، فقام بين يديه في الشمس، ⦗٢١٣⦘ فأمر به، فحول إلى الظل (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میرے والد اس حالت میں تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ اور (آ کر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دھوپ میں کھڑے ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا تو وہ سایہ کی طرف چل دئیے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، هـ]: (بن).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٣) في [أ، جـ، ح]: زيادة (أبي).
(٤) في [أ، ح، ط]: ﵇.