مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
(في) الرجل يدرك الإمام وهو راكع (هل) تجزئه تكبيرة؟ باب: اگر کوئی شخص رکوع کی حالت میں امام سے مل جائے تو کیا اسے وہ رکعت مل جائے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 2527
٢٥٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر وزيد بن ثابت (قالا) (١): إذا أدرك الرجل القوم ركوعا فإنه يجزئه تكبيرة واحدة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص امام کو حالت رکوع میں مل جائے تو اس کے لئے ایک تکبیر کہنا کافی ہے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (قال).