حدیث نمبر: 25236
٢٥٢٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن قتادة عن أبي المتوكل الناجي عن أبي سعيد الخدري قال: جاء رجل إلى رسول اللَّه ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إن أخي استطلق بطنه، قال: "اسقه عسلًا"، فسقاه، فأتى النبي ﷺ (١) فقال: يا رسول اللَّه إني سقيته فلم يزده إلا استطلاقًا، قال: "اسقه عسلًا"، [فسقاه، فأتى رسول اللَّه ﷺ فقال: يا رسول اللَّه إني سقيته (فلم يزده) (٢) إلا استطلاقًا، قال: "اسقه عسلًا"] (٣)، فإما في الثالثة وإما في الرابعة (قال) (٤): (حسبته) (٥) قال: فشفي فقال رسول اللَّه ﷺ: "صدق اللَّه وكذب بطن أخيك" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک آدمی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ۔ “ چناچہ اس آدمی نے اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ پھر (دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے اس کے دست میں اور اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ۔ “ چناچہ اس آدمی نے (دوبارہ) اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے تو اس کے دست میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا : ” تم اس کو شہد پلاؤ “۔ پھر تیسری بار یا چوتھی بار تھی (میرے خیال میں) کہ اس آدمی نے بتایا۔ وہ مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ اس پر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کی بات سچی ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔ “

حواشی
(١) سقط من: [ز]، وفي [هـ]: ﵇.
(٢) تكررت في: [ح].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) [جـ، ز]: زيادة (قال).
(٥) [هـ]: (أحسبه)، وفي [أ، ح، ط]: (لحسبه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25236
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٨٤)، ومسلم (٢٢١٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25236، ترقيم محمد عوامة 24154)