مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في الحجامة من قال: هي خير ما تداوى به باب: حجامت (پچھنے) کے بارے میں، جو لوگ اس کو بہترین علاج کہتے ہیں
حدیث نمبر: 25227
٢٥٢٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب عن حميد عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن أمثل ما تداويتم به الحجامة والقسط الهندي (لصبيانكم) (١) " (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم جو کچھ بطور دواء کے اختیار کرتے ہو اس میں سے بہترین شئے حجامت (پچھنے لگوانا) ہے اور تمہارے بچوں کے لئے عود ہندی ہے۔
حواشی
(١) ساقطة في: [ز].