مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25221
باب: بخار زدہ کے لئے پانی کا استعمال
في الماء للمحموم
حدیث نمبر: 25221
٢٥٢٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن أبي (جمرة) (١) قال: كنت أدفع الناس عن ابن عباس، (فاحتبست) (٢) أيامًا، فقال: ما حبسك؟ قلت: الحمى، قال: إن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن الحمى من فيح جهنم فأبردوها بماء زمزم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جمرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس سے لوگوں کو ہٹایا کرتا تھا۔ چند دن تک میں محبوس رہا تو انہوں نے پوچھا، تمہیں کس چیز نے روکے رکھا ؟ میں نے عرض کیا، بُخار نے۔ انہوں نے ارشاد فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ” یقینا بخار جہنم کی لپٹ میں سے ہے پس تم اس کو زمزم کے پانی سے ٹھنڈا کرو۔ “
حواشی
(١) في [ح]: (حمزة).
(٢) في [جـ]: (واحتسبت).