حدیث نمبر: 25207
٢٥٢٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن صفوان بن عمرو السكسكي أن عمر بن عبد العزيز لما ولى الوليد [بن هشام القرشي و (عمرو) (١) بن قيس (السكوني) (٢) بعث (الصائفة) (٣) زودهم الترياق من الخزائن، وأمرهما أن: من جاء] (٤) يلتمس الترياق أن (يعطوه) (٥) إياه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت صفوان بن عمرو السکسکی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے جب ولید بن ہشام قرشی اور عمرو بن قیس سکونی کو موسم گرما کے حملہ کے لئے جماعت بھیجنے کی ذمہ داری دی تو آپ نے ان دونوں کو بیت المال میں سے تریاق بھی مہیا کیا اور ان دونوں کو حکم دیا کہ جو آدمی تریاق مانگنے کے لئے (تمہارے پاس) آئے تو تم اس کو یہ تریاق دے دو ۔

حواشی
(١) في [ز]: (عمر).
(٢) في [أ، ح]: (السكوتي).
(٣) في [ز]: (الطائف)، وفي [أ، ح، هـ]: (الطائفة).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [هـ]: (يعطياه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25207
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25207، ترقيم محمد عوامة 24125)