حدیث نمبر: 25205
٢٥٢٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الفضل قال: حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: كان رجل به (١) خنازير (٢) (فتداوى) (٣) (بأبوال) (٤) الإبل والأراك، تطبخ (أبوال) (٥) الإبل والأراك، فأخذ الناس يسألونه فيأبى، فلقي ابن مسعود فقال: أخبر الناس به (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی کو گردن پر دانے نکلے تھے، تو اس نے اونٹوں کے پیشاب اور پیلو کے ذریعے علاج کیا۔ (اس طرح کہ) اونٹوں کے پیشاب اور پیلو کو پکایا گیا۔ تو لوگوں نے اس مریض سے علاج کے بارے میں پوچھنا شروع کیا۔ اس آدمی نے بتانے سے انکار کردیا۔ پھر وہ آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ملا تو انہوں نے فرمایا، لوگوں کو اس علاج کے بارے میں بتادو۔

حواشی
(١) سقط من: [ط].
(٢) الخنازير: قرحة بالرقبة.
(٣) في [هـ]: (فتداووا).
(٤) في [ح]: (بابواب).
(٥) في [جـ]: (بأبوال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25205
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه الطبراني (٩١٥٣)، والدينوري في المجالسة ١/ ٣٨٠ (٢٢٢٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25205، ترقيم محمد عوامة 24123)