مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
من (أجاز) ألبان الأتن ومن (كرهها) باب: جن لوگوں نے گدھی کے دودھ کو جائز قرار دیا ہے اور جن لوگوں نے اس کو مکروہ سمجھا ہے (ان کا بیان)
حدیث نمبر: 25188
٢٥١٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عبد اللَّه بن المختار قال سئل الحسن عن ألبان الأتن فقال: حرم رسول اللَّه ﷺ لحومها وألبانها (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مختار سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حسن بصری سے گدھیوں کے دودھ کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو انہوں نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گدھیوں کے گوشت اور ان کے دودھ کو حرام قرار دیا ہے۔