مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟ باب: مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
حدیث نمبر: 25128
٢٥١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا بن فضيل عن العلاء بن المسيب عن فضيل ابن عمرو قال: جاء رجل إلى (علي) (١) فقال: إن فلانا شاكٍ قال: (فيسرك) (٢) إن (يبرأ) (٣)؟ قال: نعم، قال: قل يا حليم يا كريم اشف فلانا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عمرو سے روایت ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا، فلاں آدمی کو تکلیف ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا، تمہیں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ صحت یاب ہوجائے ؟ آنے والے نے کہا۔ جی ہاں ! آپ نے فرمایا : تم یوں کہو، اے حلیم ! اے کریم ! فلاں آدمی کو شفا عطا فرما۔
حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، هـ]: (فيسرا).
(٣) في [جـ، ز]: (سرا).
(٤) منقطع؛ فضيل بن عمرو لا يروي عن علي.