حدیث نمبر: 25123
٢٥١٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يعلى عن سفيان عن منصور عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كان رسول اللَّه ﷺ يعوذ الحسن والحسين يقول: "أعيذكما بكلمات اللَّه التامة من كل (شيطان) (١) وهامة، ومن كل (عين) (٢) لامة"، ويقول: "هكذا كان إبراهيم يعوذ (ابنيه) (٣): إسماعيل وإسحاق" (٤).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حسن اور حضرت حسین کو ان کلمات کے ساتھ تعویذ دیتے تھے، فرماتے تھے : : ” میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ کے ذریعہ ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر بری نظر سے پناہ میں دیتا ہوں اور فرماتے تھے کہ ابراہیم بھی اپنے دونوں بیٹوں، اسماعیل اور اسحاق ، کو اسی طرح تعویذ (دم) دیا کرتے تھے۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (شيطان).
(٣) في [جـ]: (بنيه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25123
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٧١)، وأحمد (٢١١٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25123، ترقيم محمد عوامة 24043)