مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟ باب: مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
حدیث نمبر: 25122
٢٥١٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أحمد بن عبد اللَّه قال: حدثنا أبو شهاب عن (داود) (١) عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال: اشتكى رسول اللَّه ﷺ فرقاه جبريل فقال: "بسم اللَّه أرقيك من كل شيء يؤذيك من كل حاسد وعين، واللَّه يشفيك" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوگئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت جبرائیل نے دم کیا، پس انہوں نے کہا۔ ” اللہ کے نام سے میں آپ کو ہر اس چیز سے جو آپ کو تکلیف دے اور ہر حاسد سے اور نظر سے دم کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ ہی آپ کو شفا دیں گے۔ “
حواشی
(١) في [ز]: (رواد).