مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟ باب: مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
حدیث نمبر: 25119
٢٥١١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن حباب عن عبد الرحمن بن ثوبان قال: أخبرني (عمير) (١) بن هانئ قال: سمعت (جنادة) (٢) بن أبي أمية يقول: ⦗١٥٥⦘ سمعت عبادة بن الصامت يحدث عن رسول اللَّه ﷺ أن جبريل (رقاه) (٣) وهو يوعك فقال: "بسم اللَّه أرقيك من كل داء يؤذيك من (كل) (٤) حاسد إذا حسد ومن كل عين، واسم اللَّه يشفيك" (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنداً روایت کرتے ہیں کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دم کیا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکلیف زیادہ تھی، پس جبرائیل نے کہا : اللہ کے نام سے میں آپ کو دم کرتا ہوں، ہر اس بیماری سے جو آپ کو تکلیف دے اور ہر حاسد سے جب وہ حسد کرنے لگے اور ہر نظر سے ، اور اللہ کا نام آپ کو شفا دے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عمر).
(٢) في [أ، ح، ط]: (حناد).
(٣) في [ط]: (رقا).
(٤) في [جـ]: (شر).