مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25066

باب: اس آدمی کے بارے میں جس کو سحر یا زہر ہو جائے اور وہ علاج کروائے

في الرجل يسحر ويسم فيعالج

حدیث نمبر: 25066
٢٥٠٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن ابن جريج عن عطاء، أنه كان لا يرى بأسًا أن يأتي المؤخذ عن أهله والمسحور من يطلق (عنه) (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عطاء کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ جادو کیا ہوا شخص اور وہ شخص جسے (جادو کے ذریعہ) اس کی بیوی سے روک دیا گیا ہو۔ یہ (دونوں) اس کے پاس جائیں جو اس کو ختم کر دے (سحر کو) ۔

حواشی
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عليه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25066
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 23987»