مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
في الإثمد من أمر به عند النوم باب: سوتے وقت اثمد سرمہ لگانے کا کہنے والے حضرات کے دلائل
حدیث نمبر: 25029
٢٥٠٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسماعيل بن مسلم عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "عليكم بالإثمد عند النوم، فإنه يشد البصر، وينبت الشعر" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ : ” سونے کے وقت اثمد (سرمہ) کو لازمی استعمال کرو۔ کیونکہ یہ نگاہ کو تیز کرتا ہے ۔ اور بالوں کو اگاتا ہے۔ “