مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 25006

باب: دھاگے اور تعویذات باندھنے (اور لٹکانے) کے بارے میں (روایات)

في تعليق (التمائم) والرقى

حدیث نمبر: 25006
٢٥٠٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن يزيد قال: أخبرني زيد ابن وهب قال: انطلق حذيفة إلى رجل من النخع يعوده، فانطلق وانطلقت معه، فدخل عليه ودخلت معه، فلمس عضده فرأى فيه خيطا فأخذه فقطعه، ثم قال: لو مت وهذا في عضدك ما صليت عليك (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یزید سے روایت ہے کہتے ہیں : کہ مجھے زید بن وہب نے بتایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ قبیلہ نخع کے ایک آدمی کی عیادت کرنے کے لئے گئے۔ وہ چلے تو میں بھی ان کے ہمراہ چل پڑا ۔ پس وہ اس کے پاس پہنچے تو میں بھی اس کے پاس پہنچ گیا۔ پھر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کے بازو کو چھوا تو اس میں انہوں نے ایک دھاگہ دیکھا۔ آپ نے اس دھاگہ کو پکڑا اور توڑ دیا۔ پھر آپ نے فرمایا۔ اگر تم اس حالت میں مرجاتے کہ یہ دھاگہ تمہارے بازو میں ہوتا تو میں تمہارا جنازہ نہ پڑھتا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 25006
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف يزيد.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 23928»