حدیث نمبر: 24967
٢٤٩٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن (ابن أبجر عن) (١) أياد ابن لقيط عن أبي رمثة قال: انطلقت مع أبي وأنا غلام إلى النبي ﷺ (٢) قال: فقال له (أبي) (٣): إني رجل طبيب، فارني هذه السلعة التي بظهرك، قال: " (و) (٤) ما تصنع بها؟ " قال: أقطعها قال: "لست بطبيب، ولكنك (رفيق) (٥)، طبيبها الذي وضعها" -وقال غيره: "الذي خلقها" (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو رمثہ سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ میں چھوٹا تھا اور اپنے والد کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ ابو رمثہ کہتے ہیں ۔ میرے والد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ میں حکیم آدمی ہوں لہٰذا آپ کی پشت پر جو ابھرا ہوا گوشت ہے۔ وہ آپ مجھے دکھائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ’ ’ تم اس کو کیا کرو گے ؟ “ میرے والد نے جواب دیا، میں اس کو کاٹ دوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ” تم طبیب نہیں ہو، ہاں مگر تم دوست ہو۔ اس کا طبیب وہی ہے جس نے اس کو بنایا ہے۔ یا فرمایا۔ جس نے اس کو پیدا کیا ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز]: ﵇.
(٣) سقط من: [ز].
(٤) سقط من: [أ، ح، ط].
(٥) في [جـ]: (رقيق).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطب / حدیث: 24967
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه أحمد (٧١١٧)، وابنه (٧١١٠)، وأبو داود (٤٢٠٧)، والنسائي ٨/ ٥٣، وابن حبان (٥٩٩٥)، وابن سعد ١/ ٤٢٦، والشافعي في المسند ٢/ ٩٨، والحميدي (٨٦٦)، والطبراني ٢٢/ (٧١٥)، والبيهقي ٨/ ٢٧، والبغوي (٢٥٣٤)، والدولابي ١/ ٨٤، وابن شبه (٩٩٧)، وابن أبي عاصم (١١٤٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24967، ترقيم محمد عوامة 23889)