مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
من رخص في الدواء والطب باب: جن لوگوں نے دوائی اور طب میں رخصت کا کہا ہے ( ان کے دلائل )
حدیث نمبر: 24963
٢٤٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: قال عبد اللَّه: لم ينزل اللَّه داء (أو لم يخلق داء) (١)، إلا وقد أنزل معه شفاء، جهله من جهله، وعلمه من علمه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری یا بیماری نہیں پیدا کی مگر یہ کہ اس کے ساتھ شفاء بھی اتاری ہے۔ جو اس سے جاہل رہا وہ جاہل رہا اور جس نے اس کو جان لیا، اس نے جان لیا۔
حواشی
(١) سقط من: [جـ، ز].