مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
من رخص في الدواء والطب باب: جن لوگوں نے دوائی اور طب میں رخصت کا کہا ہے ( ان کے دلائل )
حدیث نمبر: 24962
٢٤٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا شبيب بن (شيبة) (١) قال: حدثنا عطاء بن أبي رباح عن أبي سعيد الخدري ﵁ عن النبي ﷺ (٢) قال: "إن اللَّه لم ينزل داء، (أو) (٣) لم يخلق داء، إلا وقد أنزل أو (٤) خلق له (دواء) (٥) علمه من علمه (و) (٦) جهله من جهله، إلا السام" قالوا: يا رسول اللَّه وما السام؟ قال: "الموت" (٧).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نے کوئی بیماری نازل نہیں فرمائی یا کوئی بیماری پیدا نہیں کی مگر یہ کہ اس کے لئے دوائی نازل کی ہے یا پیدا کی ہے۔ جس نے اس کو جان لیا سو جان لیا اور جو اس سے جاہل رہا وہ جاہل رہا سوائے سام کے ۔ “ صحابہ نے پوچھا ۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! سام کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” موت “۔
حواشی
(١) في [ح]: (شبيب).
(٢) في [ح، هـ]: ﵇.
(٣) ساقطة في: [ح].
(٤) في [جـ]: زيادة (قد).
(٥) في [جـ]: (دا).
(٦) في [ز]: (أو).