مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطب
من رخص في الدواء والطب باب: جن لوگوں نے دوائی اور طب میں رخصت کا کہا ہے ( ان کے دلائل )
حدیث نمبر: 24961
٢٤٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن زياد بن علاقة عن (١) أسامة ابن شريك قال: شهدت الأعراب يسألون رسول اللَّه ﷺ (٢) فقال: "تداووا عباد اللَّه، فإن اللَّه لم يضع داء إلا وضع معه شفاء إلا إلهرم" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسامہ بن شریک سے روایت ہے ۔ کہتے ہیں کہ کچھ دیہاتیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ” اے اللہ کے بندو ! دوائی ، استعمال کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بڑھاپے کے سوا کوئی بھی بیماری نہیں اتاری مگر یہ کہ اس کے ساتھ شفاء بھی نازل کی ہے۔ “
حواشی
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط] زيادة: (أبي).
(٢) ساقطة في: [ز].