مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24937

باب: قرعہ کے متعلق جو وارد ہوا ہے

ما جاء في القرعة

حدیث نمبر: 24937
٢٤٩٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون قال: بلغ محمد ابن سيرين أن عمر بن عبد العزيز أقرع فقال: (ما أرى) (١) هذا (إلا من) (٢) (الإستسقام) (٣) بالأزلام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت محمد بن سیرین کو خبر پہنچی کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے قرعہ ڈالا تو انہوں نے فرمایا : میرے نزدیک تو یہ استقسام بالازلام ہی ہے۔ (زمانہ جاہلیت میں تیروں کے ذریعہ قرعہ اندازی کی جاتی تھی اس کی طرف اشارہ ہے) ۔

حواشی
(١) سقط من [أ، ح، هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (الأمر).
(٣) في [أ، ح، هـ]: (للاستسقام).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24937
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 23859»