حدیث نمبر: 24906
٢٤٩٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه قال: شهد رجل عند عمر ابن عبد العزيز على شهادة، فقال المشهود عليه: إنه لا (تقبل) (١) (شهادته) (٢)، قال: ولم؟ قال: لا يدري من أبوه؟ قال: ائتني بشاهد سواه.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس گواہی دی ، جس کے خلاف گواہی دی تھی اس نے کہا : اس کی گواہی قبول نہیں، آپ نے دریافت فرمایا کیوں ؟ اس شخص نے کہا کہ کیونکہ اس کے والد کا نہیں پتہ، حضرت عمر نے فرمایا اس کے علاوہ کوئی اور گواہ لاؤ۔

حواشی
(١) في [ح]: (يقبل).
(٢) في [ط]: (شهادة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البيوع والأقضية / حدیث: 24906
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24906، ترقيم محمد عوامة 23828)