مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24903
باب: کوئی شخص کھیت کا بھوسہ (چارہ) خرید کر پھر اُس کو چھوڑ جائے
في رجل اشتري (قصيلا) فتركه
حدیث نمبر: 24903
٢٤٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا أبو شهاب عن سفيان عن خالد بن دينار عن الحارث العكلي في شراء (القصيل) (١) على أن يعلفه، قال: إن شغله شيء عن قطعه حتى يزيد فلا بأس به.مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث العکلی فرماتے ہیں کہ کوئی شخص سبز چارے کی کھڑی فصل کو چارہ کے لئے خریدے پھر کسی کام میں مشغولی کی وجہ سے کاٹ نہ سکے اور وہ زیادہ ہوجائے تو کوئی حرج نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، خ، ط، ز]: (الفصيل).