مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 24901
باب: کوئی شخص کسی کو یہ کہہ کر دینار دے کہ اِس کو تبدیل کر دے
الرجل يعطي الرجل الدينار (يصرفه)
حدیث نمبر: 24901
٢٤٩٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد بن راشد عن مكحول أنه كان يكره أن يعطي الرجل الرجل الدينار فيقول: اصرفه بكذا وكذا ولك ما فضل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ کوئی شخص دوسرے کو یہ کہہ کر دینار دے کہ اتنے اتنے میں تبدیل کرلے پھر جو بچ جائے گا وہ تیرا ہوگا۔