مصنف ابن ابي شيبه
كتاب البيوع والأقضية
في الرجل يقول (لغلامه): أنت لله باب: کوئی شخص اپنے غلام سے کہے: تو اللہ کے لئے ہے
حدیث نمبر: 24890
٢٤٨٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل لعبده أو لأمته: أنت عتيق، أنت حر، أنت للَّه، فهو عتيق، (و) (١) إذا قال: أنت (مولى بني) (٢) فهو عتيق.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنے غلام یا باندی سے یوں کہے کہ تو آزاد شدہ ہے، تو آزاد ہے، یا تو اللہ کے لئے ہے تو ان سب صورتوں میں وہ آزاد شمار ہوگا۔ اور اگر یوں کہا : تو میرے بیٹے کا غلام ہے تو بھی وہ آزاد شمار ہوگا۔
حواشی
(١) زائدة في [هـ].
(٢) في [أ، هـ، ح، ط]: (مولاي).